30 اگست 2011 - 19:30

اسلامي جمہوريہ ايران کے نشرياتي ادارے آئي آر آئي بي کے سربراہ عزت اللہ ضرغامي نے کہا کہ سامراجي نظام کے ذرائع ابلاغ اسلامي بيداري سے پيچھے رہ گئےـ

ابنا: عزت اللہ ضرغامي نے اسلامي بيداري کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دنيا کے آزاد ذرائع ابلاغ عامہ ميں عالمي يوم قدس کے جلوسوں کي کوريج کا حوالہ ديا اور کہا کہ متعدد ممالک ميں وسيع پيمانے پر نکلنے والے يوم قدس کے جلوسوں کو سامراجي ممالک سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے نظر انداز کرنے کي کوشش ليکن اس سے ان ذرائع ابلاغ کے اعتبار پر سواليہ نشان لگ گياـ

انہوں نے کہا کہ سامراجي طاقتوں کے ذرائع ابلاغ اسلامي بيداري سے پيچھے رہ گئے کيونکہ انہيں اس بيداري کا صحيح ادراک نہيں ہےـ

عزت اللہ ضرغامي نے کہا کہ اس وقت مغربي ذرائع ابلاغ متضاد اقدامات کر رہے ہيں اور ان کي کوشش ہے کہ مشکلات کو اپنے لئے مواقع ميں تبديل کر ديں ليکن اب تک انہيں کوئي خاص کاميابي نہيں ملي ہےـ

آئي آر آئي بي کے سربراہ نے اسلامي نظام کے دشمنوں کے تشہيراتي اہداف کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ اسلامي بيداري ميں ان کي کوشش يہ ہے کہ اسلامي جمہوريہ ايران کو عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل بننے سے روکيں اور مسلمانوں کو قنوطيت ميں مبتلا کر ديں ـ
............

/169